تاز ترین خبریں

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا،برصغیر کی علمی شخصیت مولانا ڈاکٹر کلب صادق پرنم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک...

( ہندوستان )

نئی دہلی/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/۲۵ نومبر/معروف شیعہ عالم دین اور شیعہ-سنی اتحاد کے علمبردار مولانا کلب صادق کو ہزاروں سوگواروں نے نم آنکھوں کے ساتھ آخری وداعی دے دی۔ مولانا کلب صادق کو غفران مآب میں سپرد خاک کیا گیا اور اس سے قبل حسین آباد واقع یونٹی کالج میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ حاج مہدی مہدوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نمائندہ ولی فقیہ ہند نے ڈاکٹر کلب جواب کے انتقال...

وحدت اور ہمدلی میں تمام مسائل کا حل مضمر:رہبر انقلاب اسلامی...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں پیغمبر ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی ملت ایران اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی اور مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لئے عالم اسلام کے اتحاد پر زور دیا۔  استکبار سے مقابلے کے قومی دن 13 آبان مطابق 3 نومبر کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے تسلط پسندانہ عزائم...

نمائندہ ولی فقیہ ہند حاج مہدی مہدو ی پورکا داماد اور نواسی سڑک حادثے میں جاں بحق،بیٹی زخمی، عوام سے دعاؤں کی اپیل...

( ایران )

تہران/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/27اکتوبر/یہ خبر نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ایران کے شہر مقدس مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای مہدی مہدوی پوری کے داما د اور ننھی نواسی جان بحق اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ ولایت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر مشہد کے راستے میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے کے دوران نمائندہ ولی فقیہ ہند حضرت حجت الاسلام والمسلمین...

مصر کی السیسی حکومت نے اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کو پھانسی دے دی...

( مصر )

قاہرہ/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/مصر میں عبد الفتاح السیسی حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف معاندانہ پالیسیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مصر کی عبد الفتاح السیسی حکومت نے اخوان المسلمین کے خلاف اپنی معاندانہ اور جارحانہ پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسکے 13 کارکنوں اور حمایتیوں کو پھانسی دے دی ہے۔ مصری ٹی وی کے مطابق اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کی پھانسی کی سزا پرعمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مصر کی عدالت نے...

کشمیرکی ثقافت کے تحفظ کیلئےتوجہ دینے اور صلاحیتوں کو ابھارنے کی ضرورت :ڈاکٹر سیدسحرش...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/7اکتوبر2020/محکمہ اِطلاعات ورابطہ عامہ کے شعبہ ثقافت نے بیک ٹو وِلیج پروگرام مرحلہ سوم کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ایک پروگرام کا اِنعقاد محکمہ کے آڈیٹوریم میں کیا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے ناظم ڈائریکٹر ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کے لئے عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ردِّعمل سامنے آرہا ہے۔ لوگ بیک ٹو وِلیج پروگراموں کے ذریعے حکومت کی جانب سے ترقیاتی کوششوں سے آگاہ...

کشمیر میں نوجوانوں کی خاصی تعداد منشیات کی لت کے شکار ، سماج کے تحفظ کیلئے ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت: صدر جمعیت اہلحدیث...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمزنیوز سرویس/5اکتوبر2020/نوجوانوں کے ایک بڑے حصے کا نشہ آور ادویات اور دیگر منشیات کا شکار ہونا سارے معاشرے کیلئے انتہائی تشویش ناک اور تکلیف دہ امر ہے ،وہ نسل جس کے ذمہ کل سماج کی زمام کار اور پیشوائی ہوگی اس کا اس حد تک بگڑ جانا ہماری حساسیت پر ایک سوالیہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے قدیم چھانہ پورہ سرینگر میں ایک بڑے جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ نسل...

425 روز بعد آغا سید حسن کی خانہ نظر بندی ختم، امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کی پیشوائی کی...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/2اکتوبر2020/ریاستی انتظامیہ نے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی 14ماہ سے جاری خانہ نظر بندی ختم کی اور موصوف نے 14ماہ کے طویل عرصے کے بعد مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کی پیشوائی کی آغا حسن کو گزشتہ سال ماہ اگست کے اوایل میں اس وقت خانہ نظر بند کیا گیا تھا جب دفعہ 370اور35Aکو منسوخ کر کے ریاست کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کیا گیا تھا 14ماہ سے متواتر خانہ نظر بندی...

بہادرانہ موقف:میرا بیٹا مظلومانہ طور امام حسینؑ کی طرح شہید ہوگیا: بابر قادری کی والدہ...

ولایت تائمز نیوز سرویس

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت تائمز نیوز سرویس/30ستمبر2020/کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جمعرات کی شام نامعلوم بندو برداروں نے معروف وکیل اور ٹی وی چرچوں پر حصہ لینے والےایڈوکیٹ سید بابرجان قادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ان کی ہلاکت سے پوری وادی میں تشویش اورغم و غصے کی لہر پھیل گئی۔واضح رہے سید بابر قادری نے کئی بار اپنی جان پر حملے کے خطرے کا عندیہ تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نوجوان وکیل ایڈووکیٹ سید بابر قادری پر علاقہ حول میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر کے...

آغا سید حسن کا عمران خان کے نام مکتوب، پاکستان میں شرپسندقوتوں کو لگام دینے کی ضرورت پر زور، عزادارو ں کورہا کرنے کی اپیل...

( جموں و کشمیر )

سرینگر/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/18ستمبر 2020//جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے خانہ محبوس صدر اور جعفریہ سپریم کونسل آزادجموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کودلی میں متعین پاکستانی قائم مقام ہائی کمشنرسید حیدر شاہ کی وساطت سے ایک مکتوب روانہ کیا گیا جس میں وزیر اعظم پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مراسم عزاداری کے ساتھ جڑے معاملے میں گرفتار کئے...

پانی پت میں مبینہ طور786 لکھنے کے سبب آرہ مشین سے نوجوان کا ہاتھ کاٹ دیا گیا...

( ہندوستان )

چندی گڑھ/ولایت ٹائمز نیوز سرویس/بھارت میں ریاست ہریانہ کےشہر پانی پت میں اخلاق نامی نوجوان کا ہاتھ مبینہ طور پر آرہ مشین سے کاٹ دیاگیا۔ اس نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اخلاق کے ہاتھ پر 786 لکھا ہوا تھا۔ ولایت ٹائمز نے نقل کیا ہے کہ ساو تھ ایشین وائر کے مطابق ہریانہ کے پانی پت میں اترپردیش کے سہارنپور سے کام کی تلاش میں آئے اخلاق نامی نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا ہاتھ صرف اس لیے کاٹا گیا کیوں کہ اس کے ہاتھ پر 786 لکھا ہوا تھا۔23...